آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس، اہم امور پر غور

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر دفاعی امور پرغورکیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ماہانہ کورکمانڈرزکانفرنس جاری ہے۔ کورکمانڈرزکانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی حالیہ پیش رفت، سرحدوں کی صورت حال اوراندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پربھی غورکیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرزکانفرنس میں فاٹا میں آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی ان کے آنائی علاقوں کو روانگی اور ان علاقوں کی بحالی پر کئے گئے اقدامات پر بھی غور کیا جاریا ہے۔

تبصرے بند ہیں.