پی آئی اے نے دمام سے کراچی آنیوالی پرواز کو دبئی اتار دیا ، مسافر خوار –

لاہور)پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ ، دمام سے کراچی آنیوالی پرواز کو دبئی میں اتار کر مسافروں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا۔

دمام سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے 242 کو دبئی اتار لیا گیا اور اس پرواز کے مسافروں کو دبئی اتارنے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔ عملے نے دبئی میں مسافروں کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ۔ دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی رہنمائی کے لئے پی آئی اے کا کوئی عملہ موجود نہِیں ہے ۔ مسافروں میں بزرگ اور بچے اور ایک مریض بھی شامل ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.