Latest National, International, Sports & Business News

پیپلزپارٹی کا اپنے بانی رکن اعتزاز احسن کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پارٹی نے اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی آج ہی سفارشات پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو بھجوائے گی۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹوکمیٹی کے آج اجلاس میں اعتزاز احسن کےبیانات کےخلاف قرارداد منظورکی جائے گی، انہیں پنجاب ایگزیکٹوکمیٹی کی طرف سے شوکاز  نوٹس بھی بھجوایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ آصف زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.