پیرس میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا

پیرس ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بن گیا اور حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نامعلوم شخص نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ دیا۔

تبصرے بند ہیں.