پاکستان کرکٹ کے آفتاب آخری بارچمکنے کوتیار

دبئی: 

پاکستان کرکٹ کے آفتاب یونس اور مصباح آخری بار چمکنے کو تیار ہیں، دونوں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی سے ٹیم کا رینکنگ میں پانچواں نمبر مضبوط بنا سکتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا جمعے سے آغاز ہورہا ہے۔ پاکستانی کرکٹ کے 2 عظیم کھلاڑی یونس خان اور مصباح الحق کیریئر میں آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہ عمدہ کارکردگی سے گرین کیپس کو کیریبیئن جزائر پر پہلی سیریز میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کے ساتھ اپنے کیریئر کا اختتام بھی بہترین رینکنگ کے ساتھ کرسکتے ہیں،البتہ ماضی میں رینکنگ میں وہ جن بلندیوں کو دیکھ چکے وہاں تک صرف تین میچز میں واپس پہنچنا بظاہر ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.