پیرس فیشن ویک کیلئے جانیوالی خاتون سے 30لاکھ ڈالر کے زیورات لوٹ لیے گئے

رپورٹ کے مطابق برازیلین تاجر خاتون ٹیکسی میں سوار ہوکر پیرس فیشن ویک کیلئے جارہی تھیں کہ راستے میں لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون تاجر کے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ پیرس فیشن ویک میں شرکت کیلئے ٹیکسی میں سوار ہو کر جا رہی تھیں۔

متاثرہ خاتون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے پیرس جانے والی سڑک پر ٹیکسی میں موجود تھی کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ٹیکسی کا  شیشہ توڑا اور  سوٹ کیس اور ہینڈ بیگ چھین کر فرار  ہو گئے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے سوٹ کیس میں 30 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات تھے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 70 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور  ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے سیاحوں پر ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹ مار کرنے کے لیے ہٹ اینڈ رن کے طریقہ واردات کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.