پہلا ٹی ٹونٹی میچ: بلے بازوں کی جاندار بیٹنگ، سری لنکا کو جیت کیلئے 176 رنز کا ٹارگ

کولمبو میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کیلئے 176 رنز کا ٹارگٹ دیدیا ہے۔

کولمبو: () کولمبو کے آر پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے مختار احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب نوجوان بلے باز مختار احمد صرف دو رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اینجلو میتھیوز کی گیند پر ویندرسے نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ 52 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب محمد حفیظ 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ پریرا کی گیند پر Vithanage نے ان کا کیچ لیا۔ پاکستان کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے جنہوں نے 46 رنز کی جاندار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد شعیب ملک اور عمر اکمل نے ٹیم کو سہارا دیا. 164 کے سکور پر چوتھی وکٹ عمر اکمل کی گری جنہوں نے 46 رنز بنائے۔ سری لنکن کپتان ملنگا نے انھیں ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی آئوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے جنہوں نے 8 رنز بنائے۔ میچ کے آخری اوور میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب ڈبل رن لینے کی کوشش میں شعیب ملک رن آئوٹ ہو گئے لیکن سری لنکن ٹیم کی جانب سے کوئی اپیل نہیں کی گئی۔ شعیب ملک نے اکتیس گیندوں پر 46 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں سری لنکا کو جیت کیلئے 176 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔
سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 2 جبکہ فرنیںڈو، اینجلو میتھیوز اور ملنگا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

 

تبصرے بند ہیں.