ثانیہ مرزا کی گراؤنڈ میں آمد، شعیب ملک کے بلے نے رنز اگلنا شروع کر دیئ

پریما داسا سٹیدیم میں ثانیہ مرزا کی موجودگی شعیب ملک کے لیے خوش بختی کی علامت بن گئی۔ بھابھی کے گراونڈ میں آتے ہی مڈل آرڈر بلے باز فارم میں واپس آئے اور چھیالیس رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر کیرئیر کے ہزار رنز مکمل کر لیے۔

 

کولمبو: ( بھابھی جب میں میچ دیکھنے گراونڈ میں آتی ہیں شعیب ملک کا بلا رنز اگلنا شروع کر دیتا ہے۔ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز میں بھابھی کی موجودگی میں شعیب ملک نے ففٹیاں سکور کیں ۔ جب پاکستان نے چوتھا ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کی تو ٹینس کوئین نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور شعیب ملک اور ٹیم پاکستان کے ساتھ رقص کیا۔ پانچویں ون ڈے میں ثانیہ مرزا ہمبنٹوٹا کے کرکٹ میدان میں موجود نہیں تھیں اور شعیب ملک صرف گیارہ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پہلا ٹی ٹوینٹی ثانیہ مرزا کا پریما داسا سٹیڈیم میں آنا شعیب ملک کےلیے مبارک ثابت ہوا۔ آل راونڈر نے بھابھی کی موجودگی میں چھیالیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹی ٹوینٹی کیرئیر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔

 

تبصرے بند ہیں.