پہلا ٹیسٹ، پاکستان 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گا، وسیم

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پیر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز پر سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ابوظبی میچ میں دو اسپنرز کے ساتھ جانے کو بہتر خیال کرے گا۔ تین اسپنرز کے ساتھ جانے میں پھنس سکتا ہے ، کیونکہ یہ بات یقینی نہیں ہے کہ وکٹ تیسرے دن سے ہی گز گز بھر ٹرن لینا شروع کردے گی، میرے خیال میں پاکستان فلیٹ ٹریک بنائے گا، جس میں وکٹ چوتھے دن اسپنرز کو مدد گار ہونا شروع ہوگی، پاکستان کے فلیٹ ٹریک بنانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری بات سے کوئی ناراض نہ ہو کیونکہ میں نے حالیہ دنوں میں چیمپئنز ٹرافی میں فیصل آباد وولفز کو بھی کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، ان کی بیٹنگ تیکنیک میں مجھے جو خامی اور صلاحیت میں کمی نظر آئی اس کی بظاہر وجہ تو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہوپانے سے انھیں مواقع نہ ملنا ہے، اسی وجہ سے ہمارے بیٹسمین اسپنرز کو بھی اچھا نہیں کھیل پارہے۔پاکستان سیریز میں اسپنرز پر انحصار کررہا ہے، اس سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم تین اسپنرز کے ساتھ پھنس سکتے ہیں، ابوظبی کی کنڈیشنز مختلف ہیں، اگر دو اسپنرز کے ساتھ جائیں تو یہ تھوڑا مثبت رہے گا، 15 سال پہلے والی بات نہیں رہی، اب تمام غیرملکی کرکٹرز آئی پی ایل اور چیمپئنز لیگ کھیلنے کی وجہ سے ایشین وکٹوں سے ہم آہنگ ہوچکے ہیں، ماضی کے مایہ ناز فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ بائونسی وکٹ پر افریقی بیٹسمینوں کو مشکل نہیں ہوگی، بائونسی وکٹوں پر ایشین پلیئرز کو پریشانی ہوتی ہے لیکن غیرملکی پلیئرز کو اس کا سامنا کرنا آسان ہوتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ یواے ای میں وکٹوں کی تیاریوں کیلیے مٹی نندی پورسے گئی ہے، پانی زیادہ دیں گے تو وکٹ ٹوٹ جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.