پہلا آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ ایک ہفتے کے لئے ملتوی

اسلام آباد(سپو ر ٹس ڈیسک) یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام پہلا آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ جو کہ 25 ستمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا کو ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق ہوںگے۔یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر زاہد اعوان نے سرکاری خبر رساں ادراے کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھی طالبات پرچے ہونے کے باعث ٹورنامنٹ ایک ہفتے کے لئیملتوی کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، سرگودہا، میانوالی، اٹک، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، میرپورآزادکشمیر، ملتان، بہاولپور اورکراچی سمیت پاکستان بھر سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ٹورنامنٹ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کوروناوائرس ایس اوپیز کے تحت منعقد کیاجائے گا اورکھلاڑیوں کو کوویڈ 19پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرناہوگا۔ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.