پھل سبزیوں کی کل پیداوار14ملین ٹن، ایک تہائی ضائع ہوجاتی ہے
اسلام آباد: ہارویسٹ ٹریڈ نگ کے چیف ایگزیکٹو احمد جواد نے کہاکہ پاکستان 14 ملین ٹن پھل اور سبزیاں پیدا کرتا ہے جس کا ایک تہائی حصہ صارفین کے پاس جانے سے پہلے ہی ضائع ہو جاتا ہے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہارٹیکلچر مارکیٹ 180ارب ڈالر پر محیط ہے جس میں ہم کہیں آخری نمبروں پر آتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ پھلوں اور سبزیوں کی ضیاع کو روکنے کیلیے حفظان صحت کے حوالے سے اور دوسرے حفاظتی اقدامات کیلیے آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں کروائے جس سے ہارٹیکلچر مصنوعات کی گلوبل مارکیٹ میں بہتر رسائی حاصل کرنے میں تعمیل ہو سکے۔دوسری طرف آج تک ہم دنیا کی ہاٹیکلچر سیکٹر کی دوڑ میں پیچھے ہیں۔ احمد جواد نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹیکلچر سیکٹر کیلیے ایک مکمل پالیسی مرتب کی جائے تاکہ ہم افریقہ، وسطی ایشیا اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں اپنی مصنوعات اچھے طریقے سے متعارف کرواسکیں۔ یہ شعبہ حکومت کو اربوں روپے کما کر دے سکتا ہے، اس شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.