کراچی: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے اس وقت قوم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتی، عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے پٹرول مہنگا کرنے کامعاہدہ کیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت ہر جگہ بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ، شوکت ترین کے دعوؤں پر ہنسی آتی ہے، بتائیں کہاں پیسےچھوڑ کر گئے،پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے نقصان ہورہا ہے ۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے آج ملک میں ایندھن کی کمی ہے، انہوں نے سی پیک معاہدے کو بھی نقصان پہنچایا، یہ دھرنا دھرنا کھیل کراپنی سیاست کو چمکا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے بے وفائی کی، اسٹیٹ بینک کی شرح سود بھی بڑھانی پڑے گی، عمران خان نے 21 ارب ڈالر قرضے لئے جو واپس کرنے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.