پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جولائی تانومبر16فیصد اضافہ

کراچی: 

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 5 ماہ کے دوران مقامی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مجموعی فروخت ایک کروڑ 7لاکھ 90ہزار ٹن رہی۔ 5 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 15فیصد اضافے سے 35لاکھ 9ہزار ٹن، پٹرول کی فروخت 19فیصد اضافے سے 27لاکھ 70ہزار ٹن جبکہ فرنس آئل کی فروخت 17فیصد اضافے سے 41لاکھ 29 ہزار ٹن رہی۔ اکتوبر 2016کے مقابلے میں نومبر 2016 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مجموعی طور پر11فیصد کمی واقع ہوئی ہے سب سے نمایاں کمی فرنس آئل کی کھپت میں واقع ہوئی جس کی وجہ فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کی بندش اور بجلی کی پیداوار کیلیے گیس کی دستیابی میں اضافہ قرار دی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.