سونا 200 روپے تولہ مزید سستا

کراچی: 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کے اضافے سے 1178 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث ہفتے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر49300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر42257 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے740 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت634.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.