برلن (مانیٹر نگ ڈیسک )جرمنی کے فیڈرل کریمنل پولیس آفس نے کہا ہے کہ روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے شدید ناقدین میں سے ایک ناوالنی گزشتہ جمعرات سے کوما میں ہیں اور انہیں مصنوعی طور پر آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔ ہفتے کے روز انہیں ایک خصوصی ہیلی کاپٹر سے سائبیریا کے شہر اومسک سے جرمن دارالحکومت برلن کے ایک ہسپتال میں لایا گیا تھا۔ ناوالنی کی ٹیم کے مطابق انہیں زہر دیا گیا ہے۔ جرمن ڈاکٹروں کے مطابق چوالیس سالہ ناوالنی کے طبی ٹیسٹ کرنے کے بعد ہی علم ہو سکے گا کہ ان کی حالت اچانک کیوں بگڑ گئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.