لاہور:پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخابات کے حوالے سے چودھری شجاعت حسین کا بیان سامنے آگیا‘سربراہ ق لیگ نے اپنے میں کہا ہے کہ پرویزالہٰی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوارہیں،جن کومینڈیٹ ملاحکومت کرناان کاحق ہے،ایک بارنہیں دوتین بارپہلے بھی یہ بات کہہ چکاہوں، کسی قسم کے لیٹرزجاری کرنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں،ملکی مسائل کاحل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہرنکلاجائے،غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے،جومنتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں،اس فکرمیں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کوکیسے نیچادکھاناہے،فوری انتخاب سے مرادفوری ہیں،مہینوں میں نہیں۔
تبصرے بند ہیں.