پنجاب پولیس میں386 خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

بھرتی کا عمل مالی سال 2020-21 کے بجٹ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا

لاہور (کرائم رپورٹر ) وفاقی حکومت نے پنجاب پولیس کے لئے 386 افسران کی خالی آسامیوں کی منظوری دے دی ہے، ان آسامیوں میں گریڈ 22 کی ایک آسامی، گریڈ 21 کی 17 آسامیاں، ڈی آئی جی عہدے کی 40 آسامیاں، ایس پیز (باقی صفحہ7بقیہ نمبر22)
عہدے کی 183 آسامیاں جبکہ ڈی ایس پی اور انسپکٹر کے عہدوں کی خالی آسامیاں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ان خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل مالی سال 2020-21 کے بجٹ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
خالی آسامیوں

تبصرے بند ہیں.