پنجاب میں 100یونٹ تک استعمال کرنیوالوں کیلئے مفت بجلی کااعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے کیلئے مفت بجلی کااعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم ضرورت مند افراد کو مفت سولرپینل دیں گے، مہنگائی کے جن کو جلد بوتل میں بند کریں گے، ساڑھے5کروڑ صوبے کے عوام اس سے مستفید ہونگے، گزشتہ 6ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی ملے گی، 6ماہ تک100یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے، 100یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی طرح جھوٹے وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا، پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں، اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ دن رات محنت کر کے اس ملک کی معیشت کر بہتر کریں گے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی گئیں اوربنی گالامحل کو ریگولرائز کیا گیا، جوگھڑیاں آپ کوتحفےمیں ملیں وہ بیچ کرپیسےاپنےجیب میں ڈالے، بشریٰ بی بی نےکہاسب پرغداری کےمقدمےبنائیں، عوام سازش کابیانیہ سن سن کرتنگ آگئے، 74سال بعدپاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بارزمانہ طالب علمی میں جیل گیاتھا، لاہور ،میں سٹوڈنٹ تھا جب میں جیل میں گیا تھا، 2018میں صفر لوڈ شیڈنگ چھوڑ کر گئے تھے، سسکتی معیشت کو بحال کرنا ہے، اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے، چوہتر سال بعدپاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے، اچھے کام ہمیشہ یاد رہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.