لاہور( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ روڈ پر چھاپہ مارکر ناقص آئس کریم بنانے والی پرل فیکٹری کو سیل کردیا ،ٹیم نے350 کارٹن آئس کریم ،600کلو مٹھاس، 440کلو ویجیٹیبل آئل تلف،5،چلرز ، 3پیکنگ مشینیں، 3 فریزر اور2 کینڈی مشینیں ضبط کر لیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق کھلے رنگوں اور غیر معیاری سکمڈ ملک کے استعمال پر فیکٹری کو سیل کیا گیا۔تاریخ معیاد نہ لکھنے اور
پروڈکٹ لیبلنگ نامکمل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوںنے کہا کہ قوانین کے مطابق تیار پروڈکٹ پرلازمی تحریر اجزا ترکیبی کی تفصیل بھی نہیں لکھی گئی۔سٹوریچ کے انتہائی ناقص انتظامات اور آئس کریم کو زمین پر رکھا پایا گیا۔صوبہ بھر میں خوراک سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد انتہائی لازم ہے۔
تبصرے بند ہیں.