پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، 4000 کلو گرام سے زائد مضر صحت گوشت پکڑا گیا

نجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک نے مختلف شہروں میں انسانی درندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جانوروں کا 4000 کلو گرام سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کر کے 17 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 1600 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

گوشت منڈو بہاؤ الدین سے لاکر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاراہا ہے۔ تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک نے سرگودھا میں حکومتی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 1600 کلو مضر صحت گو شت برآمد کر کے ٹھیکدار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق حکومتی مذبح خانے میں ڈاکٹر اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے مضر صحت گوشت آگے سپلائی کیا جاتا تھا۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے ڈاکٹر کو معطل کرنے کے لئے حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے۔

شیخوپورہ میں جی ٹی روڈ پر بھی محکمہ لائیو اسٹاک نے کارروائی کر کے 1200 کلو گوشت برآمد کر لیا ہے۔ 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.