ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیا جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ

یویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارتی اشتعال انگیزی ختم کرائے۔

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے لیکن اگست میں سیزفائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا، اگست کے مہینے میں 20 کے قریب عام شہری شہید، تقریباً 100 زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ خاص طور پر ان کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے جن میں عام پاکستانی شہری شہید ہوئے۔

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے امن کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ برائے پاکستان و بھارت کو بھی تحقیقات کرنی چاہئیں

تبصرے بند ہیں.