پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات پر مشاورت :الیکشن کمیشن کا ایوان صدر جانے سے انکار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کے معاملے پر ایوان صدر میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایوان صدر میں مشاورت سے متعلق شرکت پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس کیلئے ایوان صدر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 19 فروری کو صدر پاکستان کو جواب دے چکا ہے، الیکشن کمیشن کا اب بھی وہی موقف ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن ابھی صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتا۔

تبصرے بند ہیں.