Latest National, International, Sports & Business News

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے فنڈ دینے کا بل مسترد

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے لیے فنڈ دینے کا بل مسترد کردیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں منی بل کو اتفاق رائے سے مسترد کردیا گیا۔اجلاس میں وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔اجلاس میں وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے سخت پروگرام میں ہے، ہمیں فنڈز کی قلت اور بھاری خسارے کا سامنا ہے۔عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ہمارے پاس مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈز دستیاب نہیں ہیں، اضافی فنڈز فراہم کیے تو یہ آئی ایم ایف پروگرام سے تجاوز ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ خسارے تک محدود رہنا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.