کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر حکومتِ پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں عوام کا جبکہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا۔حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں دکانیں، شاپنگ مال، ہوٹل، ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹور اور کریانے کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام پبلک پارکس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔مری سمیت پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے محکمۂ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کورونا وائرس کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں عوام کا داخلہ بند کر دیا ہے
تبصرے بند ہیں.