پلے بیک گلوکاروں کے بادشاہ محمد رفیع کی 37 ویں برسی

لاہور: 

برصغیر کے مشہور گلوکار محمد رفیع کو آج اپنے مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے ہیں لیکن مدھر آواز کی بدولت وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

محمد رفیع بھارت کے شہر امرتسر کے گاؤں کوٹلہ سلطان سنگھ  میں 24 دسمبر 1924 کو پیدا ہوئے؛ اور شاید اس وقت کسی کے وہم و گمان بھی نہ ہوگا یہ بچہ ایسا نام پیدا کرے گا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ محمد رفیع نے 13 سال کی عمر میں لاہور ریڈیو سے پنجابی گانے گا کر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا جب کہ  17 برس کی عمر میں موسیقار شیام سندر کی دعوت پر بمبئی (ممبئی) چلے گئے۔

تبصرے بند ہیں.