پلے بيک سنگر سونو نگم آئٹم سونگ ميں پرفارم كريں گے

نئی دہلی: بھارتی پلے بيک سنگر سونو نگم آئٹم سونگ ميں پرفارم كريں گے۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان، عامر خان اور رنبير كپور كے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب بھارتی فلم انڈسٹری كے مشہور پلے بيک سنگر سونو نگم بھی آئٹم سونگ پر پرفارم کریں گے ، سونو نگم بھارتی پروڈيوسر آكاش ديپ كی نئی آنے والی کامیڈی فلم سانتا بانتا كے گانے “مچھلی جل كی رانی ہے” ميں ڈانس كريں گے، اس فلم میں سونو ننگم کے ساتھ نہيا دھوپيا، رام کپور اور بومن ایرانی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ واضح رہے كہ سونو نگم نے 2002 ميں بننے والی فلم ’’جانی دشمن‘‘ سے اداكاری كا آغاز كيا تھا، لیکن ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی، سونو نگم كا كہنا تھا كہ اداكاری كے ميدان ميں آنے كے بعد انہوں نے بہت سی غلطياں كی تھيں ليكن اب وہ یہ غلطياں نہيں دہرائيں گے۔

تبصرے بند ہیں.