معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں پیش آیا جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق سینئر وکیل پر 9 گولیاں فائر کی گئیں جن میں سے سینئر قانون دان کو 6 گولیاں لگیں، فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔
تبصرے بند ہیں.