پریتی زنٹا نے پہلی فلم ’’دل سے‘‘ سے بیسٹ ڈیبیو فیمیل کا ایوارڈ حاصل کیا

کراچی: بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کا شمار اس وقت بھارت کی صف اول کی اداکارئوں میں ہوتا ہے انھیں یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے بالی ووڈ کے تمام سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا اور اپنے فن کا لوہا منوایا۔ انھوں نے کرمنل سائیکولوجی میں گریجویشن کیا31جولائی1975 میں شملہ ہماچل پردیش میں پیدا ہونے والی پریتی نے فلم’’دل سے‘‘ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس فلم میں شاہ رخ خان ہیرو تھے یہ فلم1998میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی، اسی سال انھوں نے فلم ’’سولجر‘‘ میںسنی دیول کے ساتھ اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ پریتی کو ان دونوں فلموں کی کامیابی سے شہرت ملی اور انھیں 2000 میں بہترین ڈیبیو فیمیل ادکارہ کاایوارڈ دیا گیا، اسی سال ادکارہ نے فلم ’’کیا کہا‘‘ میں سیف علی خان کے ساتھ کام کرکے فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیا،2001میںسلمان خان کے ساتھ فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے‘‘2002میں ’’دل ہے تمھارا‘‘ میں کام کیا۔ اس فلم ارجن رام پال، ریکھا بھی ان کے ساتھ شامل تھں،2003میں ’’کل ہو نہ ہو‘‘ بھی ان کی بہترین اور سپر ہٹ فلم تھی جس نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، اس فلم میں بھی انھیں فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا،اسی سالم پریتی کی ایک اورفلم ’’کوئی مل گیا‘‘بھی کاروباری اعتبار سے ہٹ ثابت ہوئی ۔2004میں پریتی زنٹا نے ایک اور سپر ہٹ فلم ’’ ویر زارا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے،2005 میں سیف علی خان کے ساتھ فلم ’’سلام نمستے‘‘ اور گوندہ کے ساتھ فلم ’’کھلم کھلا پیار کریں گے‘‘ فلاپ رہیں۔ 2006میں شاہ رخ کے ساتھ فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ میں ادکاری سے سب کو حیران کردیا، یہ بھی ان کے کیرئیر کی ہٹ فلم تھی۔اسی سال ان کی ایک فلم’’جان من‘‘ میں کام کیا جس میں سلمان خان اور اکشے کمار نے کام کیا تھا یہ بھی فلاپ فلم ثابت ہوئی۔ اسی سال ادکارہ ن ے کینڈین فلم’’ہیون اون ارتھ‘‘ میں کام کیا، 2007میں فلم ’’جھوم برابر جھوم‘‘ بھی کامیاب رہی اور انھیں 2008 میں شکاگو فلم فیسٹول میں بہترین اد کارہ کا ایوارڈ دیا گیا،پریتی ان دنوں بی بی سی نیوز آن لائن میں کالم لکھنے کے علاوہ PN.NZ میڈیا پریکوکشن نامی ادارہ چلارہی ہیں جب کہ وہ انڈین پرئیمر لیگ کنگز الیون پنجاب کی مالک ہیں ۔پریتی زنٹا نے مزید جن فلموں میں کام کیا ان میں’’ مشن کشمیر‘ جس کے ہیرو رتھیک روشن تھے۔ یہ فلم پاکستان کے خلاف بنائی گئی تھی، فرحان اختر کی فلم ’’دل چاہتا ہے‘‘ میں انھوں نے ادکار عامر خان کے ساتھ کردار ادا کیا، اس فلم نے نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا یہ بھی ان کے کیرئیر کی ہٹ فلم تھی۔پریتی نے ابھی تک شادی نہیںکی لیکن ان کی نیتن واڈیا سے دوستی ہے جو انڈین پرئیمر لیگ میں ان کے پارٹنر ہیں، پریٹی کا کہنا ہے کہ انھوں نے بولی ووڈ میں سب سے زیادہ ہٹ فلموں میں کام کیا ہے جو ان کی سب سے بڑی خوش نصیبی ہے ۔آنے والے دنوں میںچند فلموں میں میرے چونکا دینے والے کردار ہیں۔ابھی میرا فلمی سفر باقی ہے محنت اور لگن سے کام کرکے اس میں مزید کامیابی کی کوشش کروں گی۔

تبصرے بند ہیں.