پریانکا چوپڑا اور انکے شوہر میں شدید اختلافات، نوبت طلاق تک پہنچ گئی

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑااور انکے شوہر نک کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور نوبت طلاق تق پہنچ گئی ہے۔اختلافات کا یہ سلسلہ شادی کے بعد سے چل رہا ہے۔ جس وجہ سے دونوں نے ایک دوسرے سے ہمیشہ کے لئے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔’’ او کے‘‘  میگزین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پرینکا اور نک شادی کے بعد ہر چھوٹی چیز پر لڑنے لگے ہیں۔ چاہے وہ کام کرنا ہو یا پارٹی میں جانا، پریانکا اور نک دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش نہیں ہیں۔ میگزین میں دعوی کیا گیا کہ نک جوناس کا ماننا ہے کہ انہوں نے شادی بہت جلد بازی میں کر لی اور شادی کے فنکشن کے دوران انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ پرینکا خاموش اور کول نہیں بلکہ جلد غصہ ہو جانے والی خاتون ہیں۔ شادی کے بعد جوناس کا خاندان چاہتا ہے کہ نک اپنی بیوی پریانکا سے طلاق لے لیں۔

 

تبصرے بند ہیں.