پرانے ڈیزائن کے نوٹ یکم دسمبرسے کارآمد نہیں رہیں گے

کراچی:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ایک بار پھر یاددہانی کرائی ہے کہ یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی.

کمرشل اور مائیکروفنانس بینک 30 نومبر 2016 تک 10، 50، 100اور 1000روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی وصولی اوران تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31  دسمبر 2021 تک عوام سے پرانے ڈیزائن کے مذکورہ بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے، یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ بینک دولت پاکستان نے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ کی سیریز جاری کی تھی جس کا آغاز 2005 میں 20 روپے مالیت کے بینک نوٹ کے اجرا سے ہوا تھا اور اس کا مقصد بینک نوٹوں کی سیکیورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا، 8 مختلف مالیتوں پر مشتمل نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مکمل سیریز (5روپے، 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے، 500 روپے، 1000روپے اور 5000 روپے)کے اجرا کا عمل 2008 میں مکمل ہو ا تھا۔

تبصرے بند ہیں.