ریپبلکن نیشنل سیکیورٹی کے 50 حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو لاپروا قرار دے دیا

واشنگٹن: رپبلکن نیشنل سکیورٹی کے 50 حکام نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے لاپروا صدر ہوں گے۔

یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کئی اہم ریپبلکنز رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا جب کہ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بطور رہنما امریکا کی اخلاقی اتھارٹی کو کمزور کررہے ہیں اورایسا لگتا ہے کہ ان میں امریکی آئین پر یقین کی کمی کے ساتھ ساتھ، امریکی قوانین، اداروں، مذہبی برداشت، پریس کی آزادی اورآزاد عدلیہ کے بارے میں بنیادی علم کی کمی ہے۔ 50 ماہرین کے گروپ جس میں سابق انٹیلی جنس ڈائریکٹر، ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف، سینئر صدارتی مشیر اور سابق تجارتی نمائندے بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کے لیے کردار، اقدار اور تجربے کی کمی ہے۔

تبصرے بند ہیں.