لاہور(شو بز ڈیسک)پرائیڈ آف پرفارمنس پاپ سنگر نازیہ حسن کی20ویں برسی 13اگست کومنائی جائے گی ۔ نازیہ حسن 3اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا ۔1980 میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم ’’ قربانی ‘‘ میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گایا ۔نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت روشناس کروائی ۔انہوں نے 80کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بھارت،امریکہ،عرب امارات،لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔نازیہ حسن کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلاہو کر13اگست2000 کو لندن کے ایک ہسپتال میں صرف 35برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں ۔نا
تبصرے بند ہیں.