پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج اندرون سندھ کے علاقے دادو دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب متاثرین سمیت ریسکیو اور ریلیف میں مصروف پاک فوج کے جوانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں گے اور ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف دادو، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی، مہر اور منچھر جھیل کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فضائی جائزہ بھی لیں گے۔
تبصرے بند ہیں.