پاک بھارت ڈی جی ایم اوز ملاقات آج واہگہ بارڈر پر ہوگی

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج واہگہ بارڈر پر ملاقات ہو گی جس کے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے۔

لاہور: () بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیا کو ملاقات کی دعوت پاکستانی ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض نے دی تھی۔ صبح گیارہ بجے واہگہ بارڈر پر ہونے والی ملاقات وفود کی سطح کی ہو گی۔ پاکستانی ڈی جی ملٹری آپریشنز جنرل عامر ریاض کی قیادت میں پانچ رکنی وفد بھارتی وفد سے ملاقات کرے گا۔ بھارتی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹیا کریں گے۔ ملاقات میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر حالیہ کشیدگی اور اس کی وجوہات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایل او سی پر 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کو جاری رکھنے پر بھی بات چیت ہو گی۔ عسکری ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.