امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے اندازے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے دوران پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے۔وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن اراکینِ کانگریس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صورتحال سنگین ہوتی جا رہی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ تھا لیکن میں نے یہ جنگ رکوا دی۔ٹرمپ نے واضح طور پر یہ تو نہیں کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان نے مار گرائے، مگر ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں پانچ طیارے گرائے گئے تھے اور اگر بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو حالات مزید بگڑ سکتے تھے۔
تبصرے بند ہیں.