Latest National, International, Sports & Business News

پاک افغان تاجروں کا ویزا شرط ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان اور افغانستان کی تاجر و صنعت کار برادری نے دونوں ممالک کی طرف سے اپنے تاجروں کو بغیر ویزا کی شرط کے ایک دوسرے کے ملک میں آنے جانے کی سہولت فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کر کے باہمی تجارت کو بہتر فروغ دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اور افغانستان کی تاجر برادری نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، افغان تاجر خواتین و پارلیمان پر مشتمل ایک بڑے وفد نے پاکستان پیس ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ فائونڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمینہ امتیاز کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کی تاجر برادری و شرکا کا موقف تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو ترقی دینے کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں لیکن دونوں ممالک کی سخت ویزا پالیسیاں باہمی تجارت کو فروغ دینے میں ایک اہم رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرم ویزا پالیسی دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی کیونکہ پاکستان افغانستان کو جنوبی ایشیا کی وسیع مارکیٹ تک آسان رسائی فراہم کرے گا جبکہ افغانستان پاکستان کو وسطی ایشیا کی مارکیٹوں تک رسائی فراہم کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.