چمن میں پاک افغان بارڈر پر سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی۔سکیورٹی حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد باب دوستی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بحال ہے اور کسٹم ٹریڈ کی معمول کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔سیکیورٹی حکام کا بتانا ہے کہ چمن بارڈر کے قریب علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چمن بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر مارٹر گولے اور آرٹلری کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی اور افغان چیک پوسٹوں کو تباہ کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.