پاکستان کے قلیل المیعاد اقتصادی خطرات کم ہو گئے، آئی ایم ایف

واشنگٹن:  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے مالیاتی استحکام کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی کوششوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اقتصادی بحالی اور میکرو اکنامک استحکام کی وجہ سے پاکستان کے قلیل المیعاد اقتصادی خطرات وخدشات مزید کم ہو گئے۔

یہ بات آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہی گئی۔ آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر میکسو ہیرو فیوروساوا نے میکرو اکنامک استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا اور کہاکہ پاکستان کی حکومت مالیاتی استحکام کیلیے پر عزم ہیں اور اس ضمن میں پاکستانی حکام آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف اورمالی سال 2016-17 کیلیے اہداف کے حصول کیلیے کوشش کررہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

تبصرے بند ہیں.