پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے،موڈیز

اسلام آباد :معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارہ موڈیز انویسٹرز سروس نے قرار دیا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے اور اس کے ڈیفالٹ ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اپنی حالیہ رپورٹ میں موڈیز نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی کوششوں کے نتیجہ میں بجٹ خسارہ میں کمی آ رہی ہے۔ پاکستان کے قرضوں کی ضروریات زیادہ ہیں تاہم حکومت نے ان کی ادائیگی کی مدت بڑھانے اور بینکنگ نظام سے ہٹ کر قرضوں کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ رپورٹ ریٹنگ نہیں بلکہ سرمایہ کاری سے متعلق سالانہ اپ ڈیٹ پر مشتمل ہے۔ موڈیز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے پروگرام کے تحت ری ا سٹرکچرل ریفارمز پر عمل پیرا ہے، ان اصلاحات میں بنیادی طور پر مالیاتی استحکام، ڈیٹ مینجمنٹ اور توانائی کے شعبہ میں ڈھانچہ جاتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ موڈیز نے ان عوامل کی روشنی میں 25 مارچ 2015ء کو پاکستان کی بانڈ ریٹنگ کو مستحکم سے مثبت قرار دیا تھا جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اس کے ممکنہ ڈیفالٹ کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.