واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور مختلف معاملات پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مسجد الاقصیٰ میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام فلسطین، اسرائیل اور دیگر عرب ممالک سے رابطے میں ہیں اور مسجد اقصیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.