پاکستان کی معروف ہائوسنگ سوسائٹی میں کرونا وائرس پھیل گیا،چاروں طرف نفری تعینات

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے کورونا وائرس کے 22 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رائے ونڈ میں بحریہ ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی میں جزوی لاک ڈاو¿ن کردیا، پولیس کی جانب سے بلاکس اور لوگوں کے گھروں کے باہر بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ واضح رہے کہ رائے ونڈ مرکز میں تبلیغی جماعت کے سیکڑوں افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پولیس نے پہلے ہی پورے رائے ونڈ شہر کو لاک ڈائون کردیا تھا تاکہ وائرس کے مقامی لوگوں میں پھیلنے کو روکا جاسکے۔ ہاو¿سنگ سوسائٹی جہاں 22 کیسز رپورٹ ہوئے وہاں بلاک میں 90 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے، پولیس ہائوسنگ سوسائٹی میں نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا ہے اور صرف 2 راستوں کے سوا تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیے ہیں۔مزید برآں حفاظتی اقدامات کے طور پر سوسائٹی میں عام لوگوں کے داخلے پر مکمل پابندی کے علاوہ بحریہ ٹائون کی کمرشل مارکیٹس میں سماجی فاصلے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.