پاکستان کی ماریہ طورنے کینیڈا میں کھیلے گئے ’’نیش اسکواش کپ‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اونٹاریو: پاکستان کی ماریہ طور نے ’’ناش اسکواش کپ‘‘ میں کامیابی حاصل کرکے یہ اعزاز جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی اسکوائش اسٹار کا مقابلہ ہالینڈ کی میلو وانڈر سے تھا، پہلے سیٹ میں میلو نے ماریہ طور کو سخت ٹائم دیا لیکن ماریہ نے آخر دم تک ہمت نہ ہاری اور سیٹ میں 11-13 سے کامیابی سمیٹی، دوسرے سیٹ میں ماریہ طور نے بھرپور کھیل پیش کیا اور ڈچ کھلاڑی کو با آسانی 3-11 سے زیر کیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی ڈچ کھلاڑی نے ماریہ کو ٹف ٹائم دیا لیکن وہ ماریہ کو سیٹ جیتنے سے نہ روک سکیں اور ماریہ نے9-11سے فتح حاصل کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹارنامنٹ میں فتح کے بعد ماریہ طور کا کہنا تھا کہ وہ اسکواش کی دنیا میں نام پیدا کرنا چاہتی ہیں. انہوں نے اور ان کے گھر والوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کیا ہے اور یہ ٹورنامنٹ جیت کر انہوں نے اپنی منزل کی جانب قدم بڑھائے ہیں۔ واضح رپے کہ اسکواش کی عالمی رینکنگ میں ماریہ کا نمبر 54 واں ہے تاہم وہ نیش اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی پاکستان خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.