امریکا نے وینز ویلا کے صدر کو اپنی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

کراکس: امریکا کی انتظامیہ نے وینزویلا کے صدر کو چین جانے کیلیے اپنی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو شیڈول کے تحت اتوار کو چین پہنچ رہے ہیں جس کیلیے وینزویلا نے امریکی انتظامیہ کو آگاہی دی تھی تاہم انھوں نے امریکی فضائی حدود کو وینزویلا کے استعمال میں لانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اس بات کا اظہار وینزویلا کے وزیر خارجہ علیاس جوانا نے کیا۔انھوں نے امریکا کے رویے کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی جگہ ایسے طیاروں کو پرواز سے روکا نہیں جاسکتا جس میں کسی ملک کا صدر سوار ہو۔

تبصرے بند ہیں.