پاکستان کی اقتصادی ترقی میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا :ایشیائی ترقیاتی بینک

موجودہ اور آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیا میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہو گی:رپورٹ

اسلام آباد) ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق پاکستان کی گزشتہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح حیران کن طور پر بڑھ کر چار اعشاریہ ایک فیصد رہی ، موجودہ اور آئندہ سال مہنگائی کی شرح کم رہے گی ۔ایشیائی ترقیاتی بنک نےایشیائی جائزہ ضمنی رپورٹ جاری کردی ۔پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح حیران کن طور پر چار اعشاریہ ایک فیصد رہی۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا ابتدائی اندازہ تین اعشاریہ چار فیصد لگایا گیا تھا جنوبی ایشیاء کی رواں سال مجموعی شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصد سے بڑھ کر پانچ اعشاریہ چار فیصد رہے گی ۔پاکستان میں دو ہزار چودہ اور پندرہ کے دوران مہنگائی کی شرح کم رہے گی۔ جنوبی ایشیاء میں بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر چھ اعشاریہ تین فیصد رہے گی جبکہ آئندہ سال خطے میں مہنگائی کی شرح چھ اعشاریہ ایک فیصد رہے گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.