پاکستان کو شکست مہنگی پڑ گئی،ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن

سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی شکست پاکستان کو کافی مہنگی پڑ گئی ہے۔ مصباح الیون کو ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری سے چھٹی پوزیشن پر جانا پڑ گیا۔

گال: () گال ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی غیر ذمہ داری پوری ٹیم کی کارکردگی پر اثر انداز ہو گئی۔ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کو تین درجہ تنزلی کے ساتھ تیسری سے چھٹی پوزیشن پر جانا پڑ گیا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں لنکنز کو ایک صفر کی برتری ملنے کی بدولت ایک درجہ ترقی ملی ہے۔ میزبان سری لنکا چھٹے سے پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان کی شکست کا فائدہ بھارت اور انگلینڈ کو بھی مل گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک درجہ ترقی ملی۔ بھارت تیسرے جبکہ انگلینڈ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا بتدریج پہلی اور دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.