فرانس میں خواتین رگبی ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلے جاری

انگلینڈ، امریکہ اور فرانس نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ چار بار کی عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ جیت کے باوجود ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

پیریس: () فرانس میں خواتین رگبی ورلڈ کپ کے کوارٹرز فائنل مرحلے میں انگلینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ میچ میں دونوں ٹیموں کی خواتین پلیئرز بھرپور انداز میں ان ایکشن نظر آئیں۔ انگلینڈ اور کینیڈا کی ٹیموں نے جارحانہ شاٹس لگا کر میچ 13 13 پوائنٹس سے برابر کر دیا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں چار بار کی عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم امریکہ کے ساتھ مدمقابل ہوئی۔ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد چونتیس تین سے امریکہ کو شکست دی لیکن کیویز رگبی خواتین کی یہ کامیابی بھی ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ نہ دلا سکی۔ پول میں کم پوائنٹس کی وجہ سے کیوی ٹیم کو ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ دن کے آخری میچ میں میزبان فرانس اور آسٹریلیا کی خواتین کھلاڑیوں کے درمیان جوڑ پڑا۔ فرانسیسی پلیئرز نے شاندار کارکردگی دکھا کر 3 کے مقابلے 34 پوائنٹس سے فتح سمیٹی۔ –

تبصرے بند ہیں.