پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کا دورہ ملتوی کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک،) سری لنکا سے سیریز جیتنے پر چیمپئنز ٹرافی کا ٹکٹ ملنے کی امید کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا کھیل شروع کر دیا۔ زمبابوے کے خلاف شیڈول جوابی سیریز کو ملتوی کر دیا۔ گرین شرٹس کو آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے جانا تھا ۔ چیمپئنز ٹرافی کا راستہ صاف ہوتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹرائنگولر سیریزا ور اب صرف زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس سے تیسری ٹیم ویسٹ انڈیز کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق زمبابوین بورڈ نے اسپانسرز کے نہ ہونےکا کہتے ہوئے سیریز ملتوی کر دی ہے۔ التوا کا شکار سیریز کے جواب میں پی سی بی نے زمبابوے کو اگست میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ستمبر کے بعد فل ٹور کی پیشکش کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.