وہاب ریاض سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار

انجری کا شکار فاسٹ بولر وہاب ریاض سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کر دی۔

لاہور: (ویب ڈیسک، ) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہوئے زخمی ہو کر وطن واپس آنے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض ون ڈے ہی نہیں بلکہ اب ٹی 20 میچوں کے لیے بھی نہیں جا سکیں گے۔ ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث قومی بولر نے خوب آرام کیا پھر ڈاکٹر کے گرین سگنل پر وہ اِن ایکشن ہوئے ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں وہاب ریاض کا بولنگ ٹیسٹ ہوا جس کے دوران وہ ہاتھ میں کھچاؤ محسوس کرتے رہے کسی بھی بڑے خطرے کو مول نہ لیتے ہوئے خود وہاب ریاض سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے جس کی پی سی بی نے بھی تصدیق کر دی۔ پی سی بی نے پہلے ہی ضیاء الحق کا نام بطور متبادل وہاب ریاض دیا تھا۔ نوجوان بولر ضیاء الحق ہی اب دو میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا جائیں گے ۔

 

تبصرے بند ہیں.