پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ دورہ بنگلا دیش کی تصدیق کر

تمام معاملات طے ہونے کے بعد قومی ٹیم رواں ماہ بنگلا دیش کے لئے روانہ ہوگی۔

لاہور: () پی سی بی کے مطابق دورہ بنگلا دیش کے لئے دونوں بورڈز کے درمیان تمام مالی معاملات طے پا گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے مالی معاملات پر تجاویز منظور کر لی ہیں۔ اس سے پہلے چیئرمین بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ناظم الحسن بھی دورہ پاکستان موخر کرنے کا ہرجانہ ادا کرنے کی ہامی بھر چکے ہیں۔ بی سی بی نے 2012ء میں پاکستان آنا تھا لیکن بورڈ کی جانب سے سیکورٹی خدشات کو وجہ بنا کر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے دو بار انکار کیا گیا تاہم بی سی بی نے گرین شرٹس کے دورہ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نقصان کا ازالہ کرن کا اقرر کیا جو تین لاکھ 25 ہزار ڈالرز کی رقم بنتا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے بعد پہلی کرکٹ سیریز کھیلنے کے لئے رواں ماہ بنگلا دیش کا دورہ کر رہی ہے جہاں اسے میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلنا ہے۔ سیریز کا حتمی شیڈول ابھی جاری ہونا باقی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.