پاکستان کا کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجا

پاکستان کا کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی۔

 

اسلام آباد: ( ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو منگل کی شام دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے 8 اگست کو کنٹرول لائن پر جندروٹ سیکٹر میں بلاشتعال فائرنگ سے 28 سالہ فریدہ شدید زخمی ہو گئی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی۔ 9 اگست کو نکیال ، بھمبر گلی اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی۔ بھارتی فوج نے جولائی میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈی کی 37 اور اگست میں 24 بار خلاف ورزی کی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی طرف سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈی کی مسلسل خاف ورزیوں پر بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا اور بھارت پر زور دیا کیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریاں بند کرے اور کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر امن کی بحالی کے لئے 2003 کی جنگ بندی کے معاہدے کی پاسدادی کرے۔

 

تبصرے بند ہیں.